تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پاکستان میں در ودیوار سعودی ولی عہد کے لئے خیر مقدمی بینروں سے سج گئے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 13 رجب 1440هـ - 20 مارچ 2019م
آخری اشاعت: اتوار 11 جمادی الثانی 1440هـ - 17 فروری 2019م KSA 13:03 - GMT 10:03
پاکستان میں در ودیوار سعودی ولی عہد کے لئے خیر مقدمی بینروں سے سج گئے
اسلام آباد کی شاہراوں پر خیر مقدمی بینرز
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے سے قبل پورے ملک میں ہرطرف معزز مہمان کی آمد کا چرچہ ہے اور شہروں میں ان کے استقبال کے لیے جگہ جگہ خیر مقدمی بینرر اور پوسٹر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ اسلام آباد کو ملک کے لیے سعادت اور خوشی کا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ شہری سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر شہزادہ محمد کے استقبال میں سرگرم ہیں۔

سعودی ولی عہد کے دورے کے حوالے سے 'ٹویٹر' پر pakistansmileagain# ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں شامل ہونے والے لوگوں‌ نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی بے پایاں محبت کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر اُنہیں خوش آمدید کہنے لیے تصاویر پوسٹ اور شیئر کی جا رہی ہیں۔ سڑکوں کے اطراف سعودی اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ ساتھ سعودی ولی عہد کی تصاویر سے سج گئے ہیں۔

اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں سعودی ولی عہد کے دورہ اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔ دُنیا یہ دیکھ رہی ہیں کہ عالم اسلام کے دو دوست ملکوں کی قیادت کس طرح ایک جگہ جمع ہو کر ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ اس دورے سے پاکستان کے بہت سے معاشی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

ایک "ٹویٹر" صارف محمد محبوب نے لکھا کہ ہمارا وطن تیزی کے ساتھ خوش حالی کی منزلیں طے کر رہا ہے اور اس سفر میں سعودی عرب کا تعاون بھی شامل ہیں۔ اسد اسلم لکھتے ہیں کہ پاکستان کا دنیا میں ایک ہی وفادار دوست ہے جس کا نام سعودی عرب ہے۔ پوری پاکستانی قوم سعودی عرب سے محبت کرتی ہے۔

سوشل ورکر میاں متین نے سعودی ولی عہد کی متعدد تصاویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستانی قوم کے لیے‌ بہت بڑی خوش خبری ہے۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند