تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجیوں سمیت چار افراد جاں بحق
پاکستان فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ، فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 24 جمادی الثانی 1440هـ - 2 مارچ 2019م KSA 14:39 - GMT 11:39
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجیوں سمیت چار افراد جاں بحق
پاکستان فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ، فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازع کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنڑول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افرد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کی چوکیاں تباہ ہو گئیں اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہے جبکہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج کی کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حالیہ لڑائی میں کام آنے والے پاکستانی فوج کے حوالدار عبد الرب کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈی جی خان سے ہے جبکہ نائیک خرم کا تعلق بھی ڈی جی خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے تتہ پانی، جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج موجودہ صورتحال میں الرٹ ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند