تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
وزیر اعظم نے مسجد نبویﷺ میں نماز عصر ادا کی، رات عمرہ ادا کریں گے
عمران خان مکہ المکرمہ میں ہونے والے اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب آئے ہیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 25 رمضان 1440هـ - 30 مئی 2019م KSA 20:44 - GMT 17:44
وزیر اعظم نے مسجد نبویﷺ میں نماز عصر ادا کی، رات عمرہ ادا کریں گے
عمران خان مکہ المکرمہ میں ہونے والے اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب آئے ہیں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مدینہ آمد پر استقبال
اسلام آباد - العربیہ اردو سٹاف رپورٹ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔

عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور جدہ روانگی سے قبل مسجد نبوی ﷺ میں نوافل اور نماز عصر ادا کی۔

وزیر اعظم جمعرات کی شب اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور کل بروز جمعہ او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا عنوان ’’# مکہ_سمٹ: مستقبل کے لیے اکٹھ‘‘ ہے، جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس مکہ مکرمہ میں جمعہ کے روز منعقد ہو رہا ہے جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں پرغور کیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی سربراہ اجلاس تنظیم کے رکن ممالک کو گراں قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گا تا کہ نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ ہو سکے اور اسلامی ممالک سے متعلق سیاسی ، اقتصادی اور سیکورٹی معاملات کو زیر بحث لایا جا سکے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں امت کی وحدت اور یکجہتی، جموں کشمیر سمیت اسلامی ممالک کے معاملات کی حمایت، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر روک لگانے اور تعلیمی اور سائنسی برتری کو یقینی بنانے پر زور دیں گے۔

بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کے 50 برس مکمل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تنظیم کے تاریخی کردار اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کے لیے تنظیم کی حمایت کا بھی ذکر کیا گیا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند