تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ اورآزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ کا او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیر وفلسطین کی صورتحال پر اظہارخیال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 25 رمضان 1440هـ - 30 مئی 2019م KSA 14:19 - GMT 11:19
پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ اورآزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ کا او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیر وفلسطین کی صورتحال پر اظہارخیال
او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک ہیں
مکہ المکرمہ ۔ ایجنسیاں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم’’ او آئی سی ‘‘ رابطہ گروپ کشمیر اور فلسطین کی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔

جدہ میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں کشمیر وفلسطین کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت ہر جگہ اقلیتوں پر مظالم کر رہا ہے۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت بزور بازو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور سینئر کشمیری قیادت مسلسل قید اور نظر بندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو این جی اوز نے اپنی رپورٹ میں ریاستی دہشت گردی کی بھیانک تفصیلات بیان کیں۔ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ اوآئی سی رابطہ گروپ دو ٹوک اندازمیں حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرے جبکہ گروپ حقائق معلوم کرنے والے مشن کو بھجوانے کا مطالبہ دہرائے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی مسلسل اسرائیلی ظلم وجبر کا شکار بن رہے ہیں۔ پاکستان، فلسطین کی صورتحال پر خاموش نہیں رہے گا۔ فلسطینیوں پر مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور ان کے لئے ایک آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جبکہ دنیا فلسطین کو1967سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ تسلیم کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں وکشمیر پر رابطہ گروپ کا اہم اجلاس بلانے پر جنرل سیکریٹری او آئی سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ادھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس مکہ مکرمہ میں جمعہ کے روز منعقد ہو رہا ہے جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں پرغور کیا جائے گا۔وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےدی ہے ۔

عمران خان رات وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور کل او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا عنوان ’’# مکہ_سمٹ: مستقبل کے لیے اکٹھ‘‘ ہے،جس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند