تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
’’سعودی عرب کے بروقت برادرانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی ‘‘
وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد میں ملاقات، دوطرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 27 رمضان 1440هـ - 1 جون 2019م KSA 17:04 - GMT 14:04
’’سعودی عرب کے بروقت برادرانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی ‘‘
وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد میں ملاقات، دوطرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ ملاقات کر رہے ہیں
مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تاریخی سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان مکہ مکرمہ میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد نے اسلامی سربراہ کانفرنس  میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد اور دونوں ملکوں کی اعلیٰ رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے موخر ادائی پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بروقت برادرانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے دینے میں مدد ملی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند