تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
جعلی اکاونٹس کیس: آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو ہفتہ کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 10 شوال 1440هـ - 14 جون 2019م KSA 17:30 - GMT 14:30
جعلی اکاونٹس کیس: آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو ہفتہ کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
فریال تالپور اور آصف علی زرداری
اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو، ایجنسیاں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی بہن اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق بیورو نے جمعہ کو ہی فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو ایف ایٹ سیکٹر اسلام آباد میں قائم ’’زرداری ہاؤس‘‘ میں ہی نظر بند رکھا جائے گا جبکہ اسے سب جیل بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی ان کو گھر میں نظر بند کرنے کی منظوری دے دی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فریال تالپور کا گھر میں ہی خیال رکھا جائے گا جبکہ نیب کی خواتین اہلکار ان سے جعلی اکاونٹس کیس میں تفتیش کریں گی، جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس کیس میں ایسے شواہد موجود ہیں جن کا براہ راست تعلق ان ہی سے ہے۔ فریال تالپور کو ہفتہ کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی ٹیم نے فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کی ٹیم کو ان کی رہائش گاہ پر طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ’’کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی۔ ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔‘‘

یاد رہے کہ جمعہ کواحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنی بہن کی گرفتاری سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا تھا کہ ’’ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایک بہادر خاتون ہیں وہ وارنٹس سے ڈرنے والی نہیں اور اپنے خلاف مقدمات کا مقابلہ کریں گی۔‘‘

واضح رہے کہ جعلی اکانٹس کیس میں نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو 10 جون کو گرفتار کرلیا تھا۔ فریال تالپور بھی اسی کیس میں نامزد تھیں، تاہم ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ فریال تالپور نے جعلی اکاونٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے معاملات سمجھ سے باہر ہیں. آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں تمام تحقیقات کا سامنا کرتے رہے اور جب بھی نیب نے بلایا وہ پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرپٹا گئی ہے. آئے روز کہتے ہیں کہ ہم نہیں چھوڑیں گے. اس سب کا تعلق بجٹ کے ساتھ نظر آ رہا ہے. ڈالر 157 روپے کو چھو رہا ہے. یہ وہ حالات ہیں کہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہا وہ کیا کرے. عوام کا توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے دعویٰ کیا کہ پہلے نیب نے یقین دہانی کروائی تھی کہ کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، صرف سوال نامہ بھیجا جائے گا لیکن اب فریال تالپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند