تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مریم - بلال ملاقات: حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 19 ذیعقدہ 1440هـ - 22 جولائی 2019م
آخری اشاعت: اتوار 12 شوال 1440هـ - 16 جون 2019م KSA 15:51 - GMT 12:51
مریم - بلال ملاقات: حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق
مریم-بلاول ملاقات کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گذشتہ ماہ افطار بیٹھک کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے
العربیہ اردو سٹاف رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق اور میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات گذشتہ ماہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کی افطار بیٹھک کا تسلسل ہے، جس میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو مدعو کیا تھا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی دعوت پر ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی، اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر اور پرویز رشید بھی موجود ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے بجٹ منظور نہ ہونے اور مل کر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

اس سے قبل ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت دو لوگوں کے مل بیٹھنے پر بہت پریشان ہے، جب یہ دونوں مل کر نکلیں گے تو حکومت کا کیا حال ہوگا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول نے قبول کیا تھا۔

رواں ہفتے ہی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کیا ہے، جبکہ مریم نواز کے والد اور جماعت کے قائد نواز شریف پہلے سے جیل میں ہیں۔

مریم نواز نے گذشتہ روز فریال تالپور کی گرفتاری کی مذمت کی تھی اور اس سے قبل بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھ پت جیل لاہور گئے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند