تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
بھارتی فوج کی حد متارکہ پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کے 3 فوجی جاں بحق
ٰجوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک اور کئی بنکرز تباہ کرنے کا پاکستانی دعوی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 16 محرم 1441هـ - 16 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 13 ذوالحجہ 1440هـ - 15 اگست 2019م KSA 21:38 - GMT 18:38
بھارتی فوج کی حد متارکہ پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کے 3 فوجی جاں بحق
ٰجوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک اور کئی بنکرز تباہ کرنے کا پاکستانی دعوی
پاکستان فوج کے اہلکار: فائل فوٹو
راولپنڈی ۔ ایجنسیاں

بھارتی فوج کی جانب سے حد متارکہ پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان فوج کے 3 جوان جان بحق ہو گئے۔ ادھر دوسری جانب پاکستان فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی بھارتی بنکرز تباہ ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاری فوج کی جانب حد متارکہ پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور، سپاہی رمضان شامل ہیں۔ نائیک تنویر کی عمر 37 سال تھی اور وہ گذشتہ 14 سال سے پاک فوج میں فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کا تعلق خانیوال سے تھا ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ لانس نائیک تیمور کی عمر 26 سال تھی وہ گزشتہ 8 سال سے پاک فوج میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ان کا تعلق لاہور سے تھا ان کی ایک ہی بیٹی ہے جبکہ سپاہی رمضان کی عمر 20 سال تھی وہ گذشتہ تین سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے ان کا تعلق خانیوال سے تھا اور شادی شدہ تھے۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 فوجی اہلکاروں کو بھی ہلاک کر دیا اور کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بھارت ایسے اقدامات کشمیر سے توجہ ہٹا نے کیلئے کر رہا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند