تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
’’پاکستان پراپرٹی شو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابی ہے‘‘
زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 23 جمادی الاول 1441هـ - 19 جنوری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 9 ربیع الثانی 1441هـ - 7 دسمبر 2019م KSA 22:28 - GMT 19:28
’’پاکستان پراپرٹی شو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابی ہے‘‘
زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا جہاں دو روز میں ۲۰ ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا ایونٹ ہے۔

پاکستان پراپرٹی شو میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی 60 سے زائد اسٹالز پر نمائش کی۔ اس ایونٹ کے بڑے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نام ’’ایٹین‘‘ اور ’’کیپٹل اسمارٹ سٹی‘‘ تھے۔

پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی کمپنیاں منفرد پراجیکٹ لے کر آئی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے ایک جانب ڈیٹا کی شیئرنگ ہوتی ہے تو دوسری جانب علم کی شیئرنگ بھی ہو جاتی ہے جس سے سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اب سرحدوں کی محتاج نہیں ہے۔

افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ادارے کے دیگر سینئر افراد کے ہمراہ اُنہیں ہال کا دورہ کروایا۔ ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے کونسل جنرل برائے متحدہ عرب امارات احمد امجد علی نے بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی۔ انہوں نے ایونٹ کا دورہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی۔

زمین ڈاٹ کام کے اس پاکستان پراپرٹی شو میں پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکار کے زیر انتظام ملک میں موجود مختلف سرکاری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہت سارے ہم وطنوں سے ملنا اور اُن کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا بہت آسان ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے تیسرے پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو اب اس خطے میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی اس بڑی تعداد میں اس شو میں شرکت کر کے اس کو کامیاب کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شو میں بہت سے ایسے نمائش کنندگان موجود ہیں جو کہ گزشتہ ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے اور چونکہ اُن کو اِس نمائش میں شرکت سے نفع حاصل ہوا ہے تو وہ دوبارہ بھی یہاں موجود ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محفوظ سرمایہ کاری اور اپنے گھر کا خواب ہر پاکستانی دیکھتا ہے لیکن مصروفیت اور دیگر امور کے باعث اس خواب میں رنگ بھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

زمین ڈاٹ کام نے اس ضمن میں آسانی پیدا کی اور پاکستان بھر سے محفوظ سرمایہ کاری کی آپشن یہاں دبئی میں پاکستانیوں کیلئے پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ساتھ 55 سے زائد دیگر انڈسٹریز بھی شامل ہوتی ہیں، لہذا رئیل اسٹیٹ کی ترقی سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ہم انہیں ملک میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری ۲۰۲۰ء میں منعقد کی جائےگی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند