تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 29 جمادی الثانی 1441هـ - 24 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 25 جمادی الاول 1441هـ - 21 جنوری 2020م KSA 11:13 - GMT 08:13
عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے
اسلام آباد - ایجنسیاں

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں،دورے کے دوران عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے، سائیڈ لائنز پر دیگر عالمی رہنمائوں سے میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019 کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے۔mk/ah
 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند