تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان کبڈی کا عالمی چمپیئن بن گیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: اتوار 21 جمادی الثانی 1441هـ - 16 فروری 2020م KSA 21:06 - GMT 18:06
بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان کبڈی کا عالمی چمپیئن بن گیا
کھیل ختم ہونے سے قبل بھارتی آفیشلز میدان میں آ گئے اور اپنے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہہ دیا
لاہور ۔ ایجنسیاں

پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لاہور میں اتوار کو پنجاب اسٹیڈیم میں کھلے گئے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کے پہلوانوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین بھرپور محظوظ ہوئے۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے اپنے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

کبڈی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت سے باہر پاکستان میں کھیلا گیا اور پہلی مرتبہ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا اور پاکستان بالآخر 5 مرتبہ فائنل میں رسائی کے بعد چمپیئن کا تاج پہن لیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان مانا، شفیق چشتی، وقاص بٹ، ملک بن یامین، سجاد گجر، قمر بٹ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کے خلاف دو پوائنٹس سے فتح پاکر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے انعام دیا گیا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 75 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان عرفان مانا کا کہنا تھا کہ یہ جیت کبڈی کے کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے، جو کامیابی بھارت کو ہرا کر ملے اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے. پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کھیل کے بعد یقین تھا کہ فائنل میں انڈین ٹیم کی جانب سے بہت سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اللہ نے ہوم گراؤنڈ پر سرخرو کیا۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند