تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرتارپور راہداری کا دورہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: بدھ 24 جمادی الثانی 1441هـ - 19 فروری 2020م KSA 08:47 - GMT 05:47
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرتارپور راہداری کا دورہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کرتارپور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کرتارپور راہداری اور گردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار راہداری کے منصوبے کے دورہ کرایا گیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔اس موقع پر گوتیریس کو سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر انتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ "کرتارپور راہداری کا افتتاح پاکستان کی جانب سے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی عملی مثال ہے۔"

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند