تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
archive
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 4 رمضان 1439هـ - 20 مئی 2018م

Archive #

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید
جمعہ 2 رمضان 1439هـ - 18 مئی 2018م

بھارتی فوج نے جعمہ کو علی الصباح سیالکوٹ میں ورکنگ بانڈری پر محنت کش کے گھر پر مارٹر گولہ داغا جس کے نتیجے خاتون سمیت تین بچے شہید اور10 زخمی ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آئی ایس پی) کے مطابق سیالکوٹ میں ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے چاروہ، چپراڑ اور ہرپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ موضع کھنور میں محنت کش کے مکان پر گرا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین ... مزید

آج پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
جمعہ 2 رمضان 1439هـ - 18 مئی 2018م

حکومت پاکستان آج بروز جمعہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے سلسلے کے بعد اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ہر فورم پر کوشش کرتا رہے گا۔اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصی ریلیاں اور جلوس کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ فلسطین کے عوام کی حمایت کا اظہار کیا جائے اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جاسکے۔ مزید

اسرائیلی جارحیت پر خاموشی، پاکستان کا سیکورٹی کونسل پر اظہار افسوس
جمعرات 1 رمضان 1439هـ - 17 مئی 2018م

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ملیحہ لودھی او آئی سی کے سفیروں سے خطاب کر رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت ... مزید

خیبر پختون خوا نے چین سے درآمد کردہ کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی لگا دی
جمعرات 1 رمضان 1439هـ - 17 مئی 2018م

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے چین سے درآمد کی جانی والی اشیائے خور ونوش کو حرام قرار دے دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے جاری شدہ نوٹی فیکیشن کے مطابق چین سے درآمد کیے جانے والے پروسیسڈ فوڈ آئٹمز پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی، جب تک کہ ان کے حلال ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کر دیا نہیں جاتا۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی جانے والی کھانے پینے کی کئی چیزوں کے اجزا میں جیلیٹن کا شامل ہوتا ہے جو کہ عموماً جانوروں کے گوشت اور ہڈیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ان ... مزید

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ
جمعرات 1 رمضان 1439هـ - 17 مئی 2018م

ایک انتہائی اہم پیش رفت کے تحت ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز جینوا میں معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ڈبلیو ٹی او کے تنازعات طے کرنے والے اعلیٰ ترین ادارے نے دیا۔ پولی ایتھلین ٹیئرف تھلیٹ (پی ای ٹی) جو عام طور پر گوند اور بوتل گریڈ پولی یسٹر چپ ہے اور منرل واٹر اور مشروبات کی ڈسپوزیبل بوتلوں کی تیاری میں کام آتا ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے ... مزید

پاکستانی فوج کی کارروائی میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک کارروائی میں ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل سہیل بھی شہید
جمعرات 1 رمضان 1439هـ - 17 مئی 2018م

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہزارہ برادری کے 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما کو بلوچستان میں ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ایک انتہائی اہم دہشت گرد کی پناہ گاہ پر چھاپا مارا۔ اس آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلیمان بدینی اور دو خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ملٹری انٹیلیجنس سے تعلق رکھنے والے کرنل سہیل ... مزید

اورنج ٹرین کا سفر آج بغیر ٹکٹ کیا جا سکے گا
بدھ 29 شعبان 1439هـ - 16 مئی 2018م

زندہ دلانِ لاہور کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور میں اورنج ٹرین آج دوسری بارآزمائشی طور پر چلائی جا رہی ہے۔ ٹرین کا آزمائشی سفر ڈیرہ گجراں سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہوگا، آج شہری بغیر ٹکٹ ٹرین کے سفر سے لطف اٹھا سکیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ ا س سے پہلے 26 فروری کو یہ ٹرین آزمائشی طورپر چلائی گئی تھی، وہ سفر بہت محدود تھا۔ اب دوسرے مرحلے میں یہ ٹرین ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک 11کلومیٹر کا سفرطے کرے گی،ٹرین میں عام شہری مفت ... مزید

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کا ذمے دار امریکی سفارت کار پاکستان سے گیا
پیر 27 شعبان 1439هـ - 14 مئی 2018م

پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں متعیّن دفاعی اور فضائی اتاشی کرنل جوزف عمانوایل ہال کو ملک سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انھیں سوموار کو امریکا کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے افغانستان لے جایا گیا ہے۔ کرنل جوزف نے 7 اپریل کو اسلام آباد کی شاہراہ مارگلہ پر واقع دامن کوہ چوک میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی تھی جس سے ایک نوجوان عتیق بیگ موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ... مزید

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریا میں بہہ گئے
اتوار 26 شعبان 1439هـ - 13 مئی 2018م

وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریائے نیلم کے ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے جن میں سے اب تک 5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے پانچوں افراد فیصل آباد کے نجی کالج کے طالب علم تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 6 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ... مزید

کیا نواز شریف نے 4.9 بلین ڈالر مالیت کا کالا دھن بھارت کے رستے سفید کیا؟ منی لانڈرنگ نوٹس، چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرکے تفتیش کی جائے: وزیر اعظم
بدھ 22 شعبان 1439هـ - 9 مئی 2018م

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر دشمن ملک [بھارت] کے ذریعے کالا دھن سفید کرنے کا الزام سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے ایوان چیئرمین نیب کو طلب کرے اور ان سے پوچھ گچھ کرے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے، نواز شریف پربھی نیب کی عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، ان کی ہفتے میں چھ پیشیاں ہورہی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نیب کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ ... مزید

نقطہ نظر

قارئین کی پسند