لبنان سے ایران کے اخراج کے لیےامریکاکاروس سے تعاون ناگزیر ہے!
جمعرات 7 ربیع الثانی 1441هـ - 5 دسمبر 2019م
امریکا نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ لبنان کو ایرانی اثر ونفوذ سے آزاد کرانے میں مدد دینا چاہتا ہے لیکن وہ یہ کام اکیلے نہیں کرسکتا۔لبنان میں جاری مظاہروں نے حزب اللہ کو کمزور کردیا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ ان سے ایران کا اثرورسوخ کم پڑجائے گا، بالخصوص ایسی صورت حال میں جب امریکا نے خطے سے کنارہ کشی کرلی ہے۔ ایرانی اثرورسوخ کو اعتدال پر لانے کے لیے ایک اور طاقت کی مدد درکار ہے۔وہ مغرب کی جانب جھکاؤ نہ رکھنے والے ہجوم کے نزدیک قابل اعتبار ہے اور اس کے لبنان کے ہمسایوں سے بھی اچھے تعلقات استوار ہیں۔ یہ ... مزید
امریکی کانگریس میں قطرکی رشوت اسکیم،ایف بی آئی کب تحقیقات کرے گی؟
بدھ 29 ربیع الاول 1441هـ - 27 نومبر 2019م
امریکا کی ایک وفاقی عدالت میں دھماکا خیز بیان حلفی میں ایوان نمایندگان کی رکن الہان عمر پر قطر سے رشوت لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔اس کے بدلے میں انھوں نے حساس انٹیلی جنس معلومات قطر کے حوالے کی تھیں اور امریکی پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کو اس تمام معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو پھر یہ امریکا اور ہر اس شخص کے لیے ایک انتباہی گھنٹی ہونے چاہییں جس کو دنیا پرامریکا کی پالیسی کے اثرات کی فکر ہے۔الاخوان المسلمون کے ... مزید
امریکا توانائی کی عالمی مارکیٹ کے استحکام پر توجہ مرکوز کرے!
اتوار 19 ربیع الاول 1441هـ - 17 نومبر 2019م
امریکا کا توانائی میں خود انحصاری کے حصول کا ہدف پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد عشروں تک امریکا کی تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب شیل انقلاب نے پیداوار میں دھماکا خیز اضافہ کردیا ہے اور تازہ اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں پیداوار کی سطح طلب سے بڑھ گئی ہے۔ واشنگٹن اس حیران کن پیش رفت کا بجا طور پر کریڈٹ لے رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر یہ دلیل دی ہے کہ اس نئی خودانحصاری سے مشرقِ اوسط سے تزویراتی انخلاء کا جواز ... مزید
مرگِ مفاجات
اتوار 12 ربیع الاول 1441هـ - 10 نومبر 2019م
ہر فاتح اپنے مفتوح کےساتھ ایسے ہی کرتا ہے ۔ بابری مسجد کی شہادت کے واقعے پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کی واضح دلیل ہے ۔ فارسی کی ایک کہاوت کے مطابق زندہ وہی رہتا ہے جو گرگ باراں دید کہلاتا ہے۔ سخت جاڑے کی راتوں میں زندگی بچانے کے لیے کسی اندھیرے غار میں دبکے بھیڑیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایک دوسرے کی نبض ٹٹولتے رہتے ہیں ۔ جسم اکڑا دینے والی خنکی ، بھوک کے مارے پیدا ہونے والی نقاہت اور موت کی خبر لاتی غنودگی میں جب پتلیاں سکڑنے لگیں ، چمک ماند پڑنے لگے، کسی ایک کے پاؤں ڈگمگا جائیں تو ... مزید
ڈر اور خوف کی نفسیات
ہفتہ 26 صفر 1441هـ - 26 اکتوبر 2019م
بچپنے کی ہر رات ڈر اور خوف میں گزری۔ٹی وی اور موبائل کا زمانہ نہیں تھا کہ رات ٹک ٹاک دیکھتے دل پشوری کرتے گزر جاتی، لہٰذا سر شام بتی بجھا کر سونا اور پھر پچھلے پہر انجانے خوف سے آنکھ کا کھل جانا روز کامعمول تھا ۔ خوف بھی ایسا کہ کوئٹہ کی یخ بستہ ہوا کی طرح ہڈیوں میں سرایت کر جاتا ۔ جسم جیسے آہنی زنجیروں میں جکڑا محسوس ہوتا ۔ دماغ میں ڈر کے درد کی ٹیسیں اٹھتیں ۔ ہاتھ پاؤں ہلائے نہ ہلتے ۔ بھوت پریت کا عفریت ہلکی سی جنبش پر حاوی رہتا ۔ اللہ بخشے ماں جی کا کہنا تھا اللہ کے کلام میں بڑی برکت ہے۔اوّل ... مزید
ترکی کی شام میں مہم صدر ایردوآن کی انتخابی خواہشات کا شاخسانہ؟
ہفتہ 26 صفر 1441هـ - 26 اکتوبر 2019م
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں اپنی حالیہ سرحد پار کارروائی کو ’’جابروں اور دہشت گردوں ‘‘ کے خلاف مہم قرار دیا ہے۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’ وہ وہاں شامی یا کرد عوام کو نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ دہشت گردوں کو سکروٹنی کے بعد نشانہ بنا رہے ہیں مگر صدر ایردوآن کی شام میں اس مہم کے دوران میں اصل ہدف تو ترکی کی نئی توانا حزب اختلاف رہی ہے۔دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پالیسی سازوں کو اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ ترک صدر کی شام میں مہم کے ... مزید
سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے معدنی وسائل کی ترقی
پیر 7 صفر 1441هـ - 7 اکتوبر 2019م
گذشتہ اتوار (انتیس ستمبر) کو سعودی عرب کی کان کنی کی کمپنی (معادن) نے اپنے نئے چیئرمین یاسرالرمیان کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ان کا تقرر سعودی عرب کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے حال ہی میں کیے گئے سلسلہ وار اقدامات کی ایک کڑی ہے۔سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے منصوبے 2030ء کے مطابق وزارتِ توانائی کی تنظیمِ نو کی گئی ہے۔ مملکت میں حال ہی میں مختلف عہدوں پر کی گئی تبدیلیاں بڑی اہمیت کی حامل ہیں مگر بہت سے تبصرہ نگاروں نے اس کے مساوی اہمیت کی حامل ادارہ جاتی اصلاحات کو نظرانداز کیا ہے۔وزارتِ صنعت اور ... مزید
یمن میں جنگ داخلی معاملہ ہے!
اتوار 29 محرم 1441هـ - 29 ستمبر 2019م
بہت سے بین الاقوامی مبصرین اور تجزیہ کار یمن میں جاری جنگ کو سعودی عرب میں مداخلت یا ایک فرقہ وار تنازع کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔اس بیانیے سے امریکی کانگریس بھی متاثر ہوئی ہے اور اس کے بعض ارکان نے اس مفروضے کی بنیاد پر قانون سازی کی کوشش کی ہے کہ یہ حوثیوں اور سعودی عرب کے مابین جنگ ہے اور یہ حوثیوں کی اپنے ہی ہم وطن یمنیوں کے خلاف جنگ نہیں ہے۔سعودیوں نے ( تو یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی دعوت پر)اس جنگ میں مداخلت کی تھی جبکہ حوثی اکثر فرقہ وار کارڈ کھیلتے رہتے ہیں لیکن ان دونوں ... مزید
نائن الیون کے موقع پراچھائی کے لیے تبدیل ہوتے سعودی عرب کا دورہ
پیر 23 محرم 1441هـ - 23 ستمبر 2019م
یہ 11 ستمبرکا دن تھا اور ہم ایوینجلیکل لیڈروں کے ایک گروپ کے ساتھ العلا میں تھے۔ہم دن کا ایک بڑا حصہ سعودی عرب کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں گزار چکے تھے۔ ہم میں سے بعض دوستوں (اور ناقدین) نے یہ کہنا شروع کردیا تھا کہ ایوینجلیکلز کا ایک گروپ سعودی عرب کا ایک ایسے دن کے موقع پر دورہ کررہا ہے جس کے ساتھ بہت سی خوف ناک یادیں وابستہ ہیں لیکن دراصل ہم یہ یقین رکھتے تھے کہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا یہی ایک بہترین اور مناسب موقع ہوسکتا ہے تاکہ ہم اس امر ... مزید
حزب اللہ ،اسرائیل کا لبنان میں ٹاکرا اور شام کا محاذِ جنگ
منگل 10 محرم 1441هـ - 10 ستمبر 2019م
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ اتوار کو فوجی محاذ آرائی دراصل محدود پیمانے پر ایک سائیڈ شو تھا۔حقیقی تنازع تو سرحد پار شام میں جاری ہے۔ اگرچہ اس محدود محاذ آرائی کی بین الاقوامی میڈیا میں شہ سرخیاں بنی تھیں لیکن یہ اپنے وقت اور اسکوپ کے اعتبار سے محدود تھی۔ حزب اللہ نے مبیّنہ طورپر اسرائیل کی ایک بکتر بند فوجی گاڑی کو ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا تھا اوراس حملے میں اس گاڑی میں سوار فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے مگر اسرائیل نے اپنے کسی فوجی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تردید کی ... مزید