لبنان کا نسلی امتیاز اور شامی مہاجرین
اتوار 19 جمادی الاول 1442هـ - 3 جنوری 2021م
کرسمس کے جلو میں شمالی لبنان کے علاقے منیہ میں شامی مہاجرین کی خیمہ بستی پر مقامی نوجوانوں کے ایک جتھے نے حملہ کر کے کئی جھگیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد اہالیاں کیمپ سے ان کی مڈبھڑ ہوئی۔ لبنان میں مقیم دوسرے ملکوں کی بے خانماں برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں حالیہ مہینوں کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عوام اور حکومت دونوں ہی ان واقعات کو روزمرہ کا معمول سمجھ کر ان سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ تین سو پچھتر [375] نفوس پر مشتمل منیہ کی خیمہ بستی پر حملہ خطرناک رجحان کا عکاس ہے۔ ملک کی تباہ ... مزید
دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ کو کیسے کامیابی سے ہم کنار کیا جاسکتا ہے؟
پیر 14 ربیع الثانی 1442هـ - 30 نومبر 2020م
فرانس اور آسٹریا میں گذشتہ چند ہفتے کے دوران میں اسلام پسند دہشت گردوں کی سفاکیت کی تمام راست سوچ رکھنے والے لوگوں کو دوٹوک انداز میں مذمت کرنی چاہیے۔ فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ پر حملہ کرنےوالے دہشت گردوں میں سےایک نے مبیّنہ طور پر ہاتھ میں قرآن پکڑ رکھا تھا۔اس پر تو تمام مسلمانوں کو اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کہ کیسے جنونیوں کا ایک گروہ ان کے عقیدے اور ان کے مقدس شعار کی مکمل استثنا کے ساتھ بے توقیری کررہا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ دو عبادت گاہوں ، ایک چرچ اور ایک صومعہ ،کو دہشت گردی کے حملے میں ... مزید
تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا ’نازک دور سے گزر رہا ہے‘
جمعرات 5 ربیع الاول 1442هـ - 22 اکتوبر 2020م
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے صدارتی انتخابات سخت تنازعے اور کشمکش کا شکار ہیں۔ اگر حالیہ امریکی تاریخ کی روشنی میں بات کی جائے تو یہ انتخابات سب سے زیادہ نتیجہ خیز انتخابات میں سے ایک ہوں گے۔ اس بار ہونے والی انتخابی مہمات کے دوران پُرجوش ماحول سے ہٹ کر بات کی جائے تو کئی ریاستوں میں رائے دہی کے طریقہ کار کو درپیش قانونی چیلنجز سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کو سیاسی ہنگامہ آرائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اب جبکہ صدارتی انتخابات میں محض 2 ہفتے ہی ... مزید
پا کستان کا سیاسی بحران ، اے پی سی اور عوام
بدھ 12 صفر 1442هـ - 30 ستمبر 2020م
پاکستان کی حزب اختلاف نے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد کیا۔ اس میں شریک جماعتوں کے لیڈروں نے وزیراعظم عمران خان کے زیر قیادت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو سلیکٹڈ اور دھاندلیوں کے ذریعے اقتدار پر قابض قرار دیا اور اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا۔جہاں تک پاکستان میں ایسی کانفرنسوں کا تعلق ہے تو کبھی تمام پارٹیوں (حزب اختلاف اور حزب اقتدار) کو بلایا گیا ہے اور نہ تمام پارٹیوں کی شرکت ہوئی ہے۔اس کے بھی کئی اسباب ہیں؛ ... مزید
یواے ای اور اسرائیل میں معاہدۂ ابراہیم: سعودی عرب کے لیے ایک نیا موقع
بدھ 14 محرم 1442هـ - 2 ستمبر 2020م
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ جب معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے ’’معاہدۂ ابراہیم‘‘ کا اعلان کیا تو مشرقِ اوسط میں اس کا ردعمل ملا جلا تھا۔بعض ممالک نے اس کی حمایت کا اظہار کیا اور بعض نے اس کی مذمت کی۔بحرین اور عُمان نے اس معاہدے کو سراہا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے اس کی مذمت کی ہے اور اس کو فلسطینیوں کے نصب العین سے انحراف کے مترادف قرار دیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے اس کے بارے میں ابتدائی طور پر تو خاموشی ہی اختیار کی تھی۔ اس معاہدے کے اعلان کے کوئی ایک ... مزید
مسلم اتحاد میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار
بدھ 14 محرم 1442هـ - 2 ستمبر 2020م
سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق ذرائع ابلاغ میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو پاکستانی قیادت نے انتہائی سلیقے سے دو ٹوک انداز میں مسترد کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے متنازع بیان کی وضاحت، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس کی توثیق اور بعد ازاں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوجی مقاصد کی خاطر کیے گئے دورہ ریاض نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان غیر معمولی قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر ثابت کیا ہے کہ یہ تعلقات وقتی جوار بھاٹے کا سامنا کرنے کی طاقت رکھتے ... مزید
یواے ای اوراسرائیل کے درمیان معاہدۂ ابراہیم: تمام معاہدوں کی ’’ماں‘‘
بدھ 29 ذوالحجہ 1441هـ - 19 اگست 2020م
گذشتہ ہفتے دنیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے سے متعلق اچانک اعلان پر ہکّا بکّا رہ گئی تھی۔انھوں نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے جن کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں امن معاہدے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔اب اس کو آیندہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران میں مکمل کیا جائے گا۔ اس ڈیل کی خبر سے عرب دنیا اور خود امریکا میں بھی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور بہت سے لوگ ہنوز حیرت زدہ ہیں کہ یہ سب کیونکرممکن ہوا ہے۔یہ اس وقت ہی کیوں ہوا ... مزید
امارات اور اسرائیل
اتوار 26 ذوالحجہ 1441هـ - 16 اگست 2020م
اقوام متحدہ کی عالمی برادری میں شامل 193 ملکوں میں سے 163 اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے باہمی سفارتی تعلقات موجود ہیں۔ ان اعداد وشمار کو دیکھ کر یہ باور کرنا مشکل نہیں کہ 13 اگست بروز جمعرات کو طے پانے والا اسرائیل۔امارات امن معاہدہ اتنا خطرناک نہیں، جتنا اسے خطرناک بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مسئلہ فلسطین کے حل کی خاطر 27 برس قبل طے پانے والے معاہدہ اوسلو کے بعد قائم ہو رہے ہیں۔ نیز یہ پیش رفت 40 برس قبل اسرائیل بھیجے جانے والے پہلے ... مزید
بی آر آئی: مشرق وسطیٰ میں ’’چینی سلطنت‘‘ کا ظہور
جمعہ 24 ذوالحجہ 1441هـ - 14 اگست 2020م
روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ چین کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ تبدیلی ڈنگ ژیاوپنگ کی “bide and hide” پالیسی کے علی الرغم حالیہ چینی قیادت کی پرعزم کوششوں کی غماز ہے۔ بی آر آئی کے عظیم منصوبے کا اہم نقطہ معاشی اور سفارتی راہیں کھولتے ہوئے رابطے استوار کرنا ہے تاکہ منصوبے میں شریک ملکوں اور چین کے درمیان تجارتی اور کامرس تعلقات مضبوط بنائے جا سکیں۔ روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام کے تحت متعدد بری اور سمندری منصوبے ایک ساتھ مکمل ہو رہے ہیں۔ زمینی منصوبوں میں سڑکیں، ریلوے اور پائپ ... مزید
ایمان کی سلامتی
جمعہ 24 ذوالحجہ 1441هـ - 14 اگست 2020م
بہت بابرکت ہے وہ ذات جس کی تدبیر کامل، حکمت بے عیب اور قدرت بے پایاں ہے۔ وہ حکم دے تو سر بہ فلک پہاڑ ملیامیٹ ہو جائیں، جاہ و حشم کے پیکر گدا بن جائیں اور سمندر میں موجوں کا زور دہکتے ہوئے ریگستان میں بدل جائے۔ اللہ جل شأنه صرف ایک دفعہ حکم دیتے ہیں اور وہ یوں نافذ ہوتا ہے جیسے پلک جھپکنا۔ بلند درجات اور عرش والے رب پر اس حقیر فقیر کی جان قربان۔! میں نے غور و فکر کیا تو بھید کھلا کہ انسان کا ارادہ کمزور اور عزم ناپختہ ہے۔ بدی سے نفرت اور نیکی پر استقامت ہو تو کیا خوب ہے لیکن گناہوں کی لذّتیں دل ... مزید