تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2017

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 ربیع الثانی 1439هـ - 19 دسمبر 2017م

Archive #

امریکا نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے القدس پر فیصلے کے خلاف قرار داد ویٹو کردی
منگل 1 ربیع الثانی 1439هـ - 19 دسمبر 2017م

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلے کے خلاف قرار داد ویٹو کردی ہے۔ سلامتی کونسل کے باقی تمام چودہ ارکان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکّی ہیلی نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔اس سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکا القدس کی حیثیت کے بارے میں فیصلے پر عالمی برادری میں تنہا کھڑا ہے ۔ سلامتی کونسل میں امریکا ... مزید

لیبیا: مصر اتہ شہر کے میئر اغوا کے بعد قتل
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

لیبیا کے تیسرے بڑے شہر مصراتہ کی بلدیہ کے میئر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے محمد اشتوعی کو ایک غیر ملکی دورے سے واپسی پر اتوار کی شب اغوا کر لیا تھا۔ اس وقت وہ ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔ان کی لاش ایک سڑک کے کنارے سے ملی تھی۔ مصراتہ کے ایک اسپتال کے حکام نے بتایا ہے کہ میئر کی لاش پر گولیوں کے نشان تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی بھی ان کے ساتھ کار پر سوار تھے اور وہ حملے میں زخمی ہوگئے ... مزید

امریکی یونیورسٹی قاہرہ نے نقاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

مصر  کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی نے اپنے کیمپس کی حدود میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔جامعہ کی طالبات اور فیکلٹی کی خواتین ارکان نے اس فیصلے کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی یونیورسٹی قاہرہ نے قریباً ایک ہفتہ قبل یہ اعلان کیا تھا کہ کیمپس کی حدود میں طالبات ،فیکلٹی کی خواتین ارکان اور دیگر ملازماؤں کے نقاب اوڑھنے پر پابندی ہوگی ۔ وہ لیکچر ہالوں میں بھی مکمل حجاب نہیں اوڑھ سکیں گی۔ ... مزید

لبنان : برطانوی سفارت کارہ کے قتل کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

لبنان میں پولیس نے برطانوی سفارت خانے کی ایک خاتون ملازمہ کے قتل کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سفارت کار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتولہ کی لاش ہفتے کے روز بیروت کے نواح سے ملی تھی۔حکام کے مطابق خاتون کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس میں کوئی سیاسی محرک کارفرما نہیں ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اس خاتون سفارت کار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ بین الاقوامی ترقی ... مزید

سعودی فرماں روا سے سی آئی اے کے سربراہ کا تازہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی( سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے الیمامہ محل ،الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر ، سعودی وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے سربراہ خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ اور سعودی انٹیلی جنس ... مزید

سعودی عرب : غیرملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کے لیے مجوزہ گرین کارڈز پر غور
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب میں حکام مستقبل قریب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو جاری کیے جانے والےمجوزہ’’ گرین کارڈز ‘‘ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر اس کو منظور کر لیا جاتا ہے تو اس کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بات اقتصادی امور اور ترقی کونسل کے مقامی کانٹینٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ یونٹ کے سربراہ فہد السکیت نے ایک بیان میں بتائی ہے۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی مالیاتی کمیٹی کے وائس چیئرمین فہد بن جمعہ نے بھی غیرملکی سرمایہ ... مزید

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند