مالی کے شمالی علاقے میں القاعدہ کا سنئیر لیڈر ابو زید ہلاک

القاعدہ جنگجوؤں کی اپنے زیر نگیں علاقوں سے پسپائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

الجزائر کے ایک ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ مالی کے شمالی علاقے میں اسلامی مغرب میں القاعدہ کا ایک سنئیر لیڈرابوزید ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔فوری طور پر ان کی ہلاکت کے واقعہ کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

مالی کے شمالی علاقے فرانس کی فوج القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں اور اسلامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے اور اس نے ان کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں القاعدہ اور اس کی حامی تنظیموں کے جنگجو مالی کے شمالی شہروں اور قصبوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اب وہ شمال کے پہاڑی علاقوں میں دوبارہ اپنی صف بندی کررہے ہیں اورفرانسیسی فوج یا حکومت نواز فورسز کے خلاف انھوں نے گوریلا جنگ شروع کردی ہے اور وہ حملے کرو اور بھاگ جاؤ کا حربہ استعمال کررہے ہیں یا پھر خودکش حملے کررہے ہیں۔

اسلامی مغرب میں القاعدہ نے گذشتہ نوماہ سے شمالی مالی میں اپنا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔اس دوران انھوں نے شرعی قوانین کا سخت انداز میں نفاذ کیا جس پر انھیں دوسروں کے علاوہ خود اسلامی مغرب میں القاعدہ کے لیڈرعبدالمالك دروكدال نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے حال ہی میں منظرعام پر آنے والی دستاویز میں شمالی مالی میں انتہا پسند جنگجوؤں کے ہاتھوں تاریخی مزارات کی مسماری اور لوگوں کو سنگسار کرنے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں