.

پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی دینا کی گلیمرس ترین سیاستدان قرار

کشمالہ طارق کا 8 واں جبکہ میشل اوباما کا 12 واں نمبر ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر دنیا کی گلیمرس ترین خاتون سیاستدان ہیں۔

اس امر کا انکشاف بھارتی اخبار 'انڈیا ٹو ڈے' نے دنیا بھر کی خاتون سیاستدانوں کی گلیمرس خاتون کے حوالے سے اپنی درجہ بندی میں کیا ہے۔ درجہ بندی میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو سرفہرست قرار دیا ہے۔

انتیس برس کی نوجوان خوبرو تامل نڑاد کینیڈین دوشیزہ راتھیکا ستسا بیاسان جو کینیڈا کی پہلی رنگدار نسل کی کم عمر خاتون رکن اسمبلی ہیں، گلیمرس میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

یوکرائن کی خوبرو حسینہ یولیا ٹائمو شینکو تیسرے نمبر پر ہیں، وہ یوکرائن کی دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو چکی ہیں۔ امریکہ کی سابق نائب صدر کی امیدوار سارہ پالن چوتھے ، جبکہ انڈیا میں ہر لحاظ سے خاتون اوّل قرار دی جانیوالی حکمران کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی پانچویں نمبر پر ہیں۔

اخبار کے مطابق گلیمرس خواتین سیاستدانوں میں چھٹا نمبر روبی ڈھلا کا ہے جو کینیڈا کی لبرل پارٹی کی رکن اور انڈیا سے تعلق رکھنے والی خوبصورت خاتون سیاستدان، جو ہندی سینما (بالی وڈ)کی بعض فلموں میں بطور ادارکارہ بھی کام کرچکی ہیں۔

مسز اندرا گاندھی کی پوتی، راجیو اور سونیا گاندھی کی بیٹی اور راہول گاندھی کی بہن پریانکا، ہندوستانی سیاست میں اپنے خاندان کی وراثت میں سے اپنا حصہ حاصل کر چکی ہیں، انہوں نے فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کیا۔

پاکستان ہی کی خوبرو رکن قومی اسمبلی کمشالہ طارق جو مختلف متنازعہ معاملات اور اپنے نت نئے فیشن کے لباس کی وجہ سے آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ انہوں نے دنیا کی آٹھویں گلیمرس خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ہلیری کلنٹن، برندا کیرات، ملکہ رانیہ(اردن)، مشل اوباما اور کارلا برونی سرکوزی گلیمرس سیاستدان خواتین کی فہرست میں علی الترتیب نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں نمبر پر رہیں۔