.

چار مسیحی جنہوں نے عربوں کے لیے’لغت قرآن‘ محفوظ کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عربی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت اور زبان کے تحفظ کے لیے جہاں مسلمان اہل علم کی خدمات ہیں وہیں کئیی نمایاں عیسائی بھی اس خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب ثقافت کے تحفظ اور زبان کے فروغ میں چار عیسائی رہ نماؤں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان مسیحی رہ نماؤں کی عربی زبان کے لیے خدمات نے بعض ایسے باریک نکتےبھی نکالے ہیں جس سے قرآن کریم کی معرفت میں مدد ملتی ہے۔ گوکہ قرآن کریم کو علم نحو اور لغت کا اولین مآخذ قرار دیا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک ویڈیو گرافک کی شکل میں ان چار عیسائی علماء کا تعارف کیا ہے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے عربی زبان کے عیسائی ناصیف الیازجی، پٹرچ البستانی، مرون عبود اور امیل بدیع یعقوب کے ناموں سے جانے جاتے ہیں۔