.

روبوٹ کھلاڑی سے زیادہ باسکٹ بال کا ماہر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹویوٹا‘ نے ایک نیا روبوٹ تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کسی ماہر کھلاڑی سے بھی زیادہ مہارت کے ساتھ باسکٹ بال کھیل سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹویٹا کمپنی کی باسکٹ بال ٹیم Alvark Tokyo کے لیے ایک نیا روبوٹ تیار کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روبوٹ کسی انسان کھلاڑی سے زیادہ مہارت اور صفائی کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا روبوٹ زیادہ مہارت کی بدولت کسی بھی انسان کھلاڑی کو مات دے سکتا ہے۔ باسکٹ بال کی مہارت کے علاوہ دیگر شعبوں میں اس روبوٹ کا تجربہ محدود ہے، حتیٰ کہ دیگر مہارتوں میں ایک غیر پیشہ ور کھلاری بھی روبوٹ سے آگے نکل جائے گا۔