.

ملکہ برطانیہ سال میں دو بار اپنی سالگرہ کیوں مناتی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم نے ہفتے کے روز اپنی 92 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ستاروں اور اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لندن میں البرٹ ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شریک گلوکاروں میں اسٹینگ ، ٹوم جونز، کیرگ ڈیوڈ اور کیلی مینوگ شامل تھے۔

ہفتے کی شام ہونے والی تقریب میں شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کے نئے سیشن کے آغاز پر خطاب بھی کیا۔

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پرانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے وسطی لندن میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ سال میں دو بار اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ ایک ان کی اصل سالگرہ ہے جو 21 اپریل کو منائی جاتی ہے۔ اس میں ان کے خاندان کے افراد شرکت کرتے ہیں جب کہ دوسری سالگرہ سرکاری سطح پر منائی جاتی ہے۔ سرکاری سالگرہ ہر سال جون کے دوسرے ہفتے کے روز منائی جاتی ہے۔اس موقع پر لندن میں باقاعدہ فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔