امریکا : 40 برس قبل قتل اور عصمت دری کے جرائم کا مرتکب پولیس افسر نکلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں جمعے کے روز ایک 72 سالہ سابق پولیس اہل کار جوزف ڈی اینجلو پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس پر ستّر اور اسّی کی دہائیوں میں کیلیفورنیا ریاست میں دہشت پھیلانے کا الزام ہے۔

جوزف کو منگل کے روز اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے جوزف پر 1978ء میں کیلیفورنیا کے شمال میں دو امریکی خواتین کے قتل سے متعلق الزام پڑھ کر سنایا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 14 مئی کو ہو گی۔

جوزف کو جنوبی کیلیفورنیا میں قتل کی کارروائیاں کرنے سے متعلق چھ مزید الزامات کا سامنا ہے۔ وہ مجموعی طور پر قتل کے 12 اور عصمت دری کے تقریبا 50 جرائم کے علاوہ 120 کے قریب لوٹ مار کی کارروائیوں میں مشتبہ گردانا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں