.

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرابوظہبی پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

ابوظہبی ہوائی اڈے کے صدارتی ایپرن پر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنما ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی ،وزیر پٹرولیم، آرمی چیف اورمشیر تجارت وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔