سعودی عرب میں موسم سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کی دیگر علامات میں ایک اہم علامت'ہد ہد' کی آمد بھی قرار دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کئی محاورے بھی مشہور ہیں۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہد ہد کی آمد سردیوں کے رخصت ہونے اور گرمیوں کی آمد کی نشانی ہے تاہم اس بار ہد ہد بھی آچکا ہے مگر سردیاں ابھی جاری ہیں۔
موسمی حالات پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی سردی کے کچھ تھپیڑے باقی ہیں اور سردی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی چل رہی ہے۔
ماہر موسمیات سمیر الاسمری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہد ہد کی آمد کو سردیوں کی رخصتی اور گرمیوں کی آمد کی علامت مجھا جاتا ہے۔ یہی وہ سیزن ہوتا ہے جس میں کاشت کار کھیتی باڑی شروع کرتے ہیں۔ ہد ہد ہر سال انہی ایام میں اپنی منفرد آواز کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے۔ اسی موسم میں موسم میں بہ تدریج گرمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔
ایک دوسرے ماہر موسمیات معاذ الاحمدی کا کہنا ہے کہ مختلف کہاوتیں مشہور ہیں جن کا تعلق گرمیوںکی آمد کے ساتھ ہے۔ پرانے زمانے میں مشہور ہے کہ لوگ زیادہ تر بھاری عبائیں پہنا کرتے تھے۔ سردیوں جاتے ہی وہ انہیں فروخت کرتے۔ اس لیے اس سیزن کو بھاری پوشاکیں فروخت کرنے کا موسم بھی کہا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ سردیوںکا موسم اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ مگر ابھی چند دن سردی کی لہر کے باقی ہیں۔ سعودی عرب میں 7 مارچ سے عقرب ستارے کے طلوع ہونے کے بعد موسم گرما کا آغاز ہوجائے گا۔
-
سعودی عرب: کبائرعلما نے امریکی کانگریس کی رپورٹ مسترد کردی
سعودی عرب کی کبائرعلما کونسل نے امریکی کانگریس کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میںالزام عاید کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد حملے، حرمین کی پریذیڈنسی کی جانب سے شدید مذمت
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔عربی ویب سائٹ السبق کے مطابق مسجد حرام اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: مافیا سے 7 کروڑ39 لاکھ ریال کی ریکوری، ملزمان کو قید اور جرمانہ
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹرکے اقتصادی امور کی تحقیقات کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکام نے مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل مافیا سے 7 ... مشرق وسطی