ظہران میں امریکی خاتون قونصل جنرل صحراء کے بیچ اونٹنی پر سوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہر ظہران میں امریکی خاتون قونصل جنرل کی ایک وڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں نکول مینز صحراء کے وسط میں ایک اونٹنی پر سوار عربوں کے معاشرے میں انتہائی مقبول اس جانور کی خصوصیات بتا رہی ہیں۔

ظہران میں امریکی قونصل خانے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری وڈیو میں نکول کا کہنا ہے کہ "اونٹ سعودی عرب کے تاریخی ورثے میں سرفہرست تھا اور اب بھی ہے۔ اسی پر سوار ہو کر شاہ عبدالعزیز نے مملکت کی بنیاد رکھی تھی"۔

Advertisement

وڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں خاتون قونصل جنرل نے سوال اٹھایا کہ شاہ عبدالعزیز کی اونٹنی کا کیا نام تھا ؟ ٹویٹ کے جواب میں لوگوں ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ اس کا نام "مصيحة" تھا۔

نکول مینز نے گذشتہ برس اگست میں سعودی عرب میں اپنی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ دسمبر 2020ء میں انہوں نے سعودی روایتی لباس میں نمودار ہو کر سعودی عوامی حلقوں کو حیران کر دیا تھا۔ نکول نے سعودی عرب میں کی ثقافت اور روایتوں پر تبصرہ بھی کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں