.

مصر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقا نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے کوشاں ہے جن میں مصر اور یونان بھی شامل ہیں۔

آقار نے یہ بات جمعرات کے روز انقرہ میں وزارت دفاع کی جانب سے منعقد ایک سرگرمی کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔

ترک وزیر دفاع نے زور دیا کہ انقرہ حکومت اپنے تمام پڑوسیوں کی جانب سے مماثل روش کی توقع رکھتی ہے تا کہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اتوار کے روز باور کرایا تھا کہ ترک سیاست دانوں کے منفی مواقف مصری اور ترکی عوام کے بیچ تعلقات کے عکاس نہیں۔

شکری نے واضح کیا تھا کہ اگر مصر کو ترکی کی پالیسی میں تبدیلی اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت نظر آئی تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات کا آغاز ہو گا۔ مصری وزیر کے مطابق قاہرہ کے ساتھ بات چیت کے راستے کھولنے سے متعلق انقرہ میں موجود سیاسی شخصیات کے بیانات کافی نہیں بلکہ اس کا عملی مظاہرہ ناگزیر ہے۔

سامح شکری نے زور دیا تھا کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی متوازن ہے ، یہ کسی فریق کے ساتھ متصادم نہیں۔