مصر میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، متعدد مسافر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصرکی مشرقی گورنری کے شہر منیا القمح میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجےمیں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد مشرقی گورنری میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے کہ منیا القمح شہر کے مشرقی اسپتال میں 10 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض مسافر بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مصر میں تین ہفتے قبل سوہاج شہر میں دو ٹرینوں کے آپس میں‌ تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں