حج کے حوالے سے سعودی سفارت خانے کی وضاحت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی اور مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی کا اس سال حج سے متعلق بیان درست نہیں ہے۔

سعودی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں۔

Advertisement

خیال رہے طاہر اشرفی نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی حکومت نے اس سال دنیا بھر سے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دے دی ہے اور پاکستان سے بھی لوگ حج کے لیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں