اردن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ سعودی شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ سعودی شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ اردن میں جابر بین الاقوامی شاہراہ پر المفرق گورنری کے قریب پیش آیا۔

Advertisement

اردن کے ڈاریکٹر سیکیورٹی جنرل کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ المناک ٹریفک حادثہ المفرق گورنری میں پیش آیا جس میں پانچ سعودی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثے میں ایک نامعلوم شخص کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے تمام سعودی شہریوں کی میتیں المفرق کے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے دوسرے اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

درایں اثنا اردن میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے کے بعد سفارت خانہ تمام صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم حادثے کے بعد کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونےوالے شہریوں کے لواحقین اسے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں