معیاری ازیکٹو پلان اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے حجاج کرام کے سامان کے بیگ بیت اللہ، مشعر منیٰ اور دوسرے مقامات کر پہنچائے جا رہے ہیں۔
العربیہ ٹی وی چینل نے حج کوریج کے دوران کیمرے کی مدد سے حجاج کرام کے سامان کی بسوں کے مناظر بھی کور کیے ہیں۔ ان بسوں کے ذریعے حجاج کرام کے ضروری سامان کے بیگ منیٰ اور بیت اللہ تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ تمام بیگوں کی اچھی طرح چھان بین کی جاتی اور ان پر جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انتہائی احتیاطی کےساتھ حجاج کرام کی قیام گاہوں میں پہنچا دیا جاتا ہے۔
سعودی محکمہ ڈاک’سبل‘ نے حج کی ادائی میں معاونت کرنے والے اداروں کی رابطہ کونسل کے ساتھ تعاون سے ’حج بیگ کے بغیر‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے۔ سعودی عرب کا محکمہ ڈاک حج کے موقعے پر لاجسٹک سروسز فراہم کررہا ہے تاکہ حجاج کرام اپنے سامان کی پریشانی سے بے نیاز ہوکرفریضہ حج کی ادائی پرتوجہ دیں اوران کا سامان محکمہ ڈاک کے ذریعے ان کی قیام گاہوں تک پہنچتا رہے۔

اس سروس کے ذریعے حجاج کرام کےسامان کے لیے کارگو سروس، مشاعر مقدسہ میں ان کے سامان کی رسائی، حج کی تکمیل کے بعد ڈاک کے ذریعے تمام حجاج کرام کا سامان ان کے گھروں تک پہنچانا شامل ہے۔ یہ سروس ملک بھرمیں موجود ڈاک کی برانچوں کی مدد سے فراہم کی جائے گی۔
-
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے راستے عازمین حج کی جدہ آمد
سعودی عرب کے مختلف شہروں سے فضائی راستوں سے عازمین حج کی بڑی تعداد جدہ شہر پہنچ گئی۔آج ہفتے کے روز علی الصبح جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی ... حج -
حجاج کرام کے پہلے گروپ نے طواف قدوم کیسے مکمل کیا؟
ححاج کرام کے پہلے گروپ نے آج ہفتے کے روز طواف قدوم کا مرحلہ انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا۔اس موقعے پرصحت کے حوالے سے ایس او پیز سختی کے ... حج -
سیکرٹری وزارت حج کی عازمین حج کے استقبالیہ میکانزم بارے العربیہ سے گفتگو
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کےسیکرٹری برائے مراکز استقبال حج کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ... حج