مسجد قباء کے سابق امام اور خطیب شیخ الغامدی اللہ کو پیارے ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ کی مسجد قباء میں کئ یبرس تک امامت و خطابت کی ذمے داریاں انجام دینے والے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبداللہ بن زربان الغامدی انتقال کر گئے۔ انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامک یونیورسٹی میں کئی اہم منصب بھی سنبھالے۔ وہ مدینہ کے نمایاں ترین مبلغین میں شمار ہوتے تھے۔

شیخ کے اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج ہفتے کے روز مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین جنت البقیع میں ہو گی۔

شیخ کی وفات کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف علمی شخصیات کے تعزیتی پیغامات پوسٹ ہونا شروع ہو گئے۔ ان پیغامات میں شیخ محمد بن زربان الغامدی کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تبصرہ کرنے والوں نے کہا کہ مرحوم ذہانت سے مالا مال تھے۔ وہ دین پر استقامت رکھنے والے انسان تھے۔ کئی برسوں تک مسجد قباء میں امام و خطیب رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں