’کابل اسکائی ڈائیونگ کلب‘ پرسوشل میڈیا میں شدید غم وغصہ۔۔ کہانی کہا ہے؟
حال ہی میں طالبان کے افغانستان پرقبضے کے بعد ایک امریکی طیارے کے ساتھ لٹک کرفرار ہونے کی کوشش کے دوران متعدد افغانی گر کرہلاک ہوئے تو افغانیوں میں امریکیوں کے خلاف غم وغصہ کی ایک نئی لہر دوڑا گئی تھی۔
امریکیوں کےخلاف افغان عوام کے غصے کی جھلک سوشل میڈیا پر اس وقت اور بھی نمایاں ہوگئی جب امریکا اور یورپ میں آن لائن کپڑوں کے پلیٹ فارمز پر "کابل اسکائی ڈائیونگ کلب" کے الفاظ والی شرٹ سامنے آئی۔ اس شرٹ نے لوگوں کے غم و غصے کو مزید بھڑکا دیا۔ امریکی طیاروں سے لٹک کر فرار کی کوشش کے دوران گرنے والے تین افغانیوں کی ہلاکت کے بعد کابل اسکائی ڈائیونگ کلب کے الفاظ والی شرٹ تضحیک اور تمسخر کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ اس شرٹ کو افغانستان کے موجودہ انسانی المیے کا مذاق اڑانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کارکنوں کا خیال ہے کہ نئی ٹی شرٹ نے انسانی المیے کا مذاق اڑایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ کابل سے فرار کی کوشش کرنے والے افغانش شہریوں کی توہین ہے۔ یہ لوگ اس وقت فرار کی کوشش کررہے تھے جب کابل طالبان کے ہاتھوں میں جا چکا تھا اور لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت زیادہ خوف زدہ تھے۔
شرٹ پر "کابل اسکائی ڈائیونگ کلب" کے الفاظ شامل درج ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا کارکنوں نے ایک طیارے کی تصویر بھی اس کے ساتھ جوڑ کر شائع کی ہے جس سے دو افغانیوں کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پچھلے اتوار کو "طالبان" کے کابل حکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے ہوائی اڈے پر جمع ہو کر افغانستان سے بھاگنے کی کوشش کی ۔بہت سے لوگ چلتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔
افغان اریانا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ طیارے سے لٹکنے کی کوشش میں مرنے والوں میں سے ایک افغان فٹ بال کھلاڑی ذکی انوری اور ایک ڈاکٹر شامل تھے۔
امریکی اخبار "دی نیو یارک پوسٹ" کے مطابق کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس غیر انسانی نشان پرافسوس کا اظہار کیا اور ان میں سے ایک نے لکھا کہ "جب کہ افغان بھاگ رہے ہیں اور مایوسی سے طیاروں سے چمٹے ہوئے ہیں کسی نے مکروہ اور تکلیف دہ والے الفاظٖ پرمشتمل شرٹ سے فائدہ اٹھانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ایک شخص نے اسے مکمل طورپر ناگوار قرار دیا۔
-
افغانستان میں امریکا اور نیٹو کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کا حساب لگا رہے ہیں: طالبان
طالبان کہا ہےکہ وہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے چھوڑے ہوئے ہتھیاروں کی گنتی کرکے ان کا حساب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک ... بين الاقوامى -
طالبان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنا اس کے اقدامات پر منحصر ہے: روس
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان (ماریا زاخارووا) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنا ان کے عملی اقدامات اور ... بين الاقوامى -
افغانستان:طالبان کا امریکی فوج کے بائیومیٹرک آلات پرقبضہ
مغرب کے اتحادی افغانوں کی شناخت کے لیے آلات کو استعمال میں لایاجاسکتا ہے:امریکی فوجی عہدے داروں کا خدشہ بين الاقوامى