کرونا نے خامنہ ای کے سینیئر فوجی مشیر کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینیئر فوجی مشیر، جو ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف بھی رہے، جمعے کو انتقال کر گئے ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق حسن فیروز آبادی جن کی عمر 70 سال تھی، سنہ 1989 سے 2016 تک ایران میں سب سے سینیئر فوجی اتھارٹی تھے۔

ارنا نے اس بیماری کی تفصیلات نہیں بتائی جس سے ان کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن ایران کی مقامی خبر ایجنسیوں جن میں ایسنا اور فارس بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے حسن فیروز آبادی پر ’انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی وجہ سے پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔

گذشتہ ہفتے ایران جو مشرق وسطیٰ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 709 تھی۔

ایران میں جمعرات کو کرونا وائرس کے 30 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ کیسز کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں