سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر نے فوٹو گرافی کے میدان میں اپنی مہارت کو پرندوں کی تصاویر اور ان کے جادوئی مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے فوٹو گرافی کو ایک نیا رنگ دیا ہے۔
پرندوں کی دنیا کے مناظر کوکیمرے میں محفوظ کرنے والے فوٹو گرافر عبداللہ العمیر کا کہنا ہے کہ اس نے پرندوں کی تلاش میں ملک کے کونے کونے کا سفر کیا۔ جہاں کہیں بھی مجھے پتا چلا کہ پرندے موجود ہیں یا ہجرت کرکے آئے ہیں میں وہاں پہنچ جاتا تاکہ ان کے منفرد اور قدرتی جمالیات اور رنگوں کو اپنے فطرت کے مداحوں تک پہنچا سکوں۔
اس نے کہا کہ مجھے جوچیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ جنگلی حیات کی تصویر کشی ہے۔ پرندے اس کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز ہے کیونکہ پرندوں کی تصویر کشی کے دوران ہم چیلنجوں کا سامنا کرتے، اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے اور اپنی توانائیوں کا استعمال کرنا سیکھتے ہیں۔
قمری پرندے کی کہانی
العمیری نے کہا کہ یہ ایک پرندہ ہے جو ہر سال ستمبر میں جزیرہ نما عرب کی طرف ھجرت کرتا ہے۔اس کا نام "ہجرت کرنے والا قمری پرندہ" ہے۔ اس پرندے کو ماہی گیری کے شوقین لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک پرکشش اور ہیبت ناک پرندہ ہے۔ اس کی تیز رفتاری کی وجہ سے آج تک کوئی اس کی تصویر کشی نہیں کر سکا۔

اس نے مزید کہا کہ میں نے پرندوں کی پیشہ ورانہ تصویر کشی کےلیے بھرپورمحنت کی اور اس مقصد کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کردیں۔ یہی وجہ ہے کہ میری لی گئی تصاویر کو پیشہ وارانہ اصولوں پر پرکھا گیا اور انہیں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اس نےکہا کہ پرندوں اور جنگلی حیات کی تصویر کشی میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اپنی مادی وسائل اور جسمانی مشقت کی وجہ سے یہ ایک مشکل اور چیلنجنگ کام ہے اور اس میں کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ دوسری طرف کامیابی بہت خوبصورت اور بہت گہری ہوتی ہے۔
پرندوں کے فوٹوگرافرکی ضروریات
فوٹوگرافر العمیر نےکہا کہ پرندوں کی دنیا کی تصویر کشی کے لیے بہت خاص آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے پاس ایسا کیمرہ ہو جس میں ٹیلی فوٹو لینس (زوم) کی سہولت ہو۔کیمرہ فاسٹ ہو۔ٹرائی پوڈ، پرندوں کی نظروں سے خود کو بچانے والے آلات، لباس یا خیمے ہوں تاکہ پرندہ ڈر کر بھاگ نہ جائیں۔
ایک مصور کو چاہیے کہ وہ جس پرندے کی تصویر لینا چاہتا ہے اس کے بارے میں اچھی طرح مطالعہ کرے۔ اس پرندے کے ممکنہ ٹھکانوں اور اس کے رویے کا مطالعہ کرے اور اس کی خوبصورتی کے بارے میں معلومات حاصل کرے۔ اس کے علاوہ تصویر کشی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرے۔ میرے خیال میں پرندوں کی تصویر کشی کے لیے صبح کا وقت زیادہ موزوں ہوتا ہے۔
-
سعودی عرب : قومی دن کی مناسبت سے خصوصی محفلِ موسیقی
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے "ليلة وطن" (وطن کی رات) کے نام سے ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ تین راتوں پر مشتمل ہو گا۔ ایونٹ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ڈرائیونگ اسکول میں خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں مُملکت کے جنوبی علاقے حائل خواتین کے ڈرائیونگ اسکول کےاندر لڑکیوں کو ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں میوزیم سیکٹر کو ترقی دینے کا نیا پلان تیار
سعودی عرب کا میوزیم کمیشن اپنی نئی حکمت عملی کی روشنی میں ملک بھر میں عجائب گھروں کو ترقی دینے کے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔میوزیم کمشین کے چیف ... مشرق وسطی