گاڑیوں کی نمائش کے مرکز پر طیارہ گرنے کی خوف ناک وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست اوریگن میں ایک ہوائی اڈے کے نزدیک گاڑیوں کی نمائش کے مرکز پر ایک چھوٹا طیارہ طوفانی رفتار سے عمودی صورت میں آ گرا۔ اس کے نتیجے میں طیارہ دھماکے سے تباہ ہو گیا اور اس کا ہواباز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

طیارہ گرنے کے نتیجے میں جائے مقام پر موجود 25 کے قریب گاڑیوں میں زور دار طریقے سے آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کثرت سے گردش میں آ رہا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے گرنے سے چند منٹ قبل اڑان بھری تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں