لمبے بال بن گئے گاڑی سے گرنے کی وجہ، مصری بچی دم توڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں پورٹ سعید کے مغرب میں ایک سیاحتی مقام پر تفریح کے لئے آنے والی مصری لڑکی کے لمبے بال ہی اس کی جان جانے کا سبب بن گئے۔ بچوں کی گاڑی ’’بیچ بگی‘‘ سے کھیلنے والی لڑکی کے لمبے بال پھنسنے سے لڑکی گر کر اسی گاڑی کی زد میں آگئی ۔اس کے سر پرچوٹ لگی ۔ کھوپڑی کے ٹکڑے ہوگئے اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی ۔

نو سالہ مریم ہانی محمد فواد تامی کو علاقہ میں موجود النصر ہسپتال لے جایا گیا ۔

مریم ہانی کے لمبے بال "بیچ بگی" کے ٹائر سے چپک گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مریم گاڑی ’’ بیچ بگی‘‘ کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اسی گاڑی کی زد میں آکر چل بسی۔ ایمبولینس کو بلایا گیا تاہم شدید خون بہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں