وزیراعظم پاکستان کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت

آزادی اظہار رائے کا لبادہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا: ٹوئٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے اس گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا لبادہ پوری دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فعل ناقابل قبول ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں