اسلام آباد میں پاک ۔ سعودیہ تعلقات کا ویڈیو گرافی مقابلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کے زیراہتمام پاکستان ۔ سعودیہ تعلقات ویڈیو گرافی مقابلہ منعقد کیا ہے ۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی میڈیا اتاشی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ہیں۔

تقریب میں سعودی سفیر نواف المالکی اور پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی ہے۔

سعودی میڈیا اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں شرکت کے لیے 114 مختصر ویڈیو موصول ہوئی ہیں‘۔

’ان میں سے 10 ویڈیوز کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 5 اضافی افراد کو اعزازی انعامات دیے گئے‘۔

میڈیا اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے کہا ہے کہ ’پاک، سعودی تعلقات ویڈیو گرافی مقابلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے‘۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سفارتخانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں