کہنہ مشق صحافی ارشد سلیم طویل صحافتی تجربے کے حامل ہیں۔ انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے نیوزرپورٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے ملک کے ارباب اقتدار وسیاست کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا۔وہ پاکستان کے کئی ایک سابق صدور ، وزراء اعظم اور وزراء کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک دوروں پرجاتے رہے تھے۔وہ پی ٹی وی کے شعبہ خبر میں مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد کنٹرولر نیوز کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔