محمد شجاع الدین پاکستان کے ایک کہنہ مشق اور سرد وگرم چشیدہ صحافی ہیں۔انھیں کوچۂ صحافت میں قدم رکھے تین عشرے ہونے کو آئے ہیں۔اس دوران میں وہ پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ملک کی بڑی صحافتی شخصیات کے ساتھ انھیں کام کا وسیع تجربہ ہے اور اس لحاظ سے وہ پاکستان کی جدید صحافت کی چلتی پھرتی تاریخ ہیں۔وہ خود کو قلم کا مزدور کہتے ہیں لیکن خود ہیں قلم کے دھنی۔