فاضل کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر جامعہ پنجاب لاہور [پاکستان] کے شعبہ عربی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ عربی زبان وادب کے حوالے سے آپ پاکستان میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی موضوعات اور اسلامی دنیا کے موضوع پر آپ کے مضامین اور کالم پاکستانی اور عرب دنیا کے اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں۔