.

"چینی لوک کہانی کا خرگوش اپنے دیس چاند پہنچ گیا"

خلائی گاڑی رات 9 بجے چاند پر اتری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کی خلائی گاڑی رات نو بجے چاند پر اتر گئی ہے۔ امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک ہے جس کی خلائی گاڑی چاند پر کامیابی سے اتاری گئی ہے-

اگلے مرحلے میں چینی لوگ کہانی کا کردار خرگوش "یوتو" چاند پر اتری گاڑی سے برآمد ہو کر "بے آف رینبوز" پر منتقل ہو جائے گا-

واضح رہے کہ اس خلائی گاڑی کا نام چین میں انٹرنیٹ پر ایک عوامی سروے کے بعد رکھا گیا تھا- اس سلسلے میں 34 لاکھ چینی شہریوں نے رائے کا اظہار کیا- غالب اکثریت نے بچپن میں سنی لوک کہانی کے چاند پر بسنے والے کردار خرگوش کے نام پر گاڑی کا نام رکھنے کا مشورہ دیا تھا-

اس گاڑی نے یکم دسمبر کو چین کے خلائی مرکز لانگ مارچ تھری کے تحت اپنے سفر کا آغاز کیا تھا- چھ پہیوں والی اس خلائی گاڑی کے ذریعے 37 برس بعد "سافٹ لینڈنگ" ممکن ہوئی ہے- یہ گاڑی ماضی کی خلائی گاڑیوں کے مقابلے میں جدید ترین آلات سے لیس ہے-

ایک سو بیس کلو گرام وزنی اس گاڑی کے ساتھ ایسے ریڈار نسب کئے گئے ہیں جن کے بارے یہ دعوِی کیا گیا ہے کہ یہ چاند کی تہہ کے اندر تک جھانکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-