فلسطینی فلم ''عمر'' کے لیے دبئی عالمی فلمی میلے میں دو ایوارڈز

مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی سے انسانیت سوز سلوک پر مبنی فلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی فلم ''عمر'' اور اس کے ڈائریکٹر حانی ابو اسد کو دبئی عالمی فلمی میلے میں بہترین عربی فیچر فلم کے زمرے میں دوایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

اس فلم کو بہترین عربی فیچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور اس کے ڈائریکٹر کو بہترین ہدایت کاری پر دوسرا ایوارڈ دیا گیا ہے۔یہ فلم عمر نامی ایک فلسطینی اور اس کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ ہی انسانیت سوز سلوک کی ڈرامائی کہانی بیان کرتی ہے۔عمر کو آزاد آدمی اور جیل میں ایک قیدی کی حیثیت میں بہت ہی ناروا سلوک کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ فلم آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی اور کینز فلمی میلے اور ٹورانٹو عالمی فلمی میلے میں بھی فلم دکھائی گئی تھی۔6 دسمبر کو دسویں دبئی بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز اسی فلم سے ہوا تھا۔۔فلسطینیوں کی جانب سے یہ فلم 2014ء کے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بہترین غیر ملکی فلم کے زمرے میں بھی پیش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں