.

سعودی عرب: اونٹوں کی منڈی جاری میں لاکھوں کے سودے

دنیا بھر سے اونٹوں کے شائقین کی بڑی تعداد شریک ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صحرا میں اونٹوں کی چالیس روزہ منڈی کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے تاجروں کی بڑی تعداد من پسند 'صحرا کے جہازوں' کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ منڈی میں فروخت کے لئے لائے جانے والے اچھی نسل کے اونٹوں کے درمیان مقابلہ بھی ہو گا۔ فاتح اونٹ کے مالک کو شاہ عبدالعزیز ایوارڈ بطور انعام دیا جائے گا۔

سعودی عرب سے شائع ہونے والے موقر انگریزی اخبار 'سعودی گزٹ' کے مطابق چالیس روز تک جاری رہنے والی اونٹوں کی منڈی میں لاکھوں ریال صحرائی جہازوں کی خریداری پر صرف کئے جانے کی توقع ہے۔ دو ہفتے قبل شروع ہونے والی اس منفرد منڈی میں ابتک کئی ملین سعودی ریال کی مالیت کے سودے طے پا چکے ہیں۔

اس منڈی کا مقصد اونٹوں کی خریداری کے لئے دنیا بھر سے شائقین سے کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ اس منفرد جانور کی دیکھ بھال کے بارے میں جانکاری کو فروغ بھی دیا جاتا ہے۔ اس میں اعلی نسل کے اونٹ خریداری کے لئے پیش کئے جاتے ہیں، اگر آپ کو ایک اچھا پلہ ہوا اونٹ درکار ہے تو یہ منڈی اس شوق کی تکمیل کے لئے انتہائی اہم ہے۔

اخبار کے مطابق امریکا، فرانس، نیوزی لینڈ اور جاپان سمیت دنیا بھر سے سیاح اور اونٹوں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے تاجر شرکت کر رہے ہیں۔

اس منفرد منڈی کا آئیڈیا میلے کی سپریم مجلس انتظامیہ کے سربراہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز نے پیش کیا تھا۔ اونٹوں کے اس بازار کو خلیج تعاون کونسل کے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر کوریج مل رہی ہے۔

اونٹوں کی تجارت سعودی عرب سمیت پورے خطے میں بڑے پیمانے پر فروغ پا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوطہبی کے مغربی علاقے میں اونٹوں کا 'مقابلہ حسن' منعقد ہو رہا ہے۔