.

''بیٹ باکسنگ'' بچی کی ویڈیو کی انٹرنیٹ پر بے پایاں مقبولیت

چچا کی نقالی کرنے والی بھتیجی کی ویڈیو کو 50 لاکھ لوگ دیکھ چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی ایک سالہ بچی کی اپنے پیشہ ور بیٹ باکسر چچا یزان سلمان کی ادا کا اسی طرح جواب دینے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بے پایاں مقبولیت حاصل کی ہے اور اس کو اب تک قریباً پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

یزان سلمان نے ''میری بیٹ باکسنگ ایک سالہ بھتیجی'' کے عنوان سے یہ ویڈیو گذشتہ جمعرات کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی۔بائیس سیکنڈز کی اس ویڈیو میں شکاگو میں مقیم پروفیشنل باکسر اپنی بھتیجی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے اور وہ بھی اس کی مکمل نقالی کرتے ہوئے اس کو اسی طرح آواز نکال کر جواب دے رہی ہے۔

آن لائن صارفین کو اس بچی کی یہ ادا بہت پسند آئی ہے اور وہ اس سے خوب محظوظ ہوئے ہیں۔یوٹیوب کے ایک صارف کیرس یاشیرودا نے لکھا ہے:''مجھے ہنسانے کا شکریہ،میں نے اس ویڈیو کو کئی مرتبہ دیکھا ہے اور پھر دیکھتا ہی چلا گیا''۔

ایک اور ناظر عامر حلاسہ نے اس مختصر ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شوشوٹ ایم نامی ایک اور شخص نے تاثرات کے ساتھ یہ فرمائش کی ہے کہ ''آپ دونوں بہت پیارے ہیں اور آپ کو مزید ویڈیوز بنانی چاہئیں''۔