.

کویت پولیس اہلکاروں کے لیے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد

مختلف اسٹائل میں حجامت اور کریموں کا استعمال بھی ممنوع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس حکام کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے انہیں پیشگی اجازت کے بغیر داڑھی رکھنے سے منع کر دیا ہے۔

کویتی سیکرٹری داخلہ سلیمان الفہد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کرنے کا مقصد پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے۔ داڑھی رکھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ عجیب وغریب اسٹائل میں بالوں کی کٹنگ، "جِل" اور کریموں وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ کے مطابق پولیس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق اہلکاروں کی جانب سے اپنے فوجی گیٹ اپ اختیار کرنے میں لاپرواہی برتنے پر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں معلوم ہوا تھا کہ پولیس اہلکار اپنے یونیفارم سے ملتے جلتے کپڑے پہن کر ڈیوٹی دیتے ہیں۔ نیز وہ اپنے چہرے کی صفائی اور دیگر امور میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے پائے گئے ہیں۔