کھیلوں سے نابلد خاتون موریطانیہ میں وزیر کھیل مقرر

سابق وزرائے کھیل کے ناقص علم کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک فلسطینی نیوز ویب سائٹ القدس کے مطابق موریطانیہ کی نئی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کوئی کھیل نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی انہیں کھیلوں کے طریقہ کار کی سمجھ آتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ فال بنت عصونا عصونا نے وزارت کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے اپنے ایک حمایتی کو کہا کہ"مجھ پر کھیلوں کے مقابلے دیکھنا واجب ہوگئے ہیں مگر میں نے اپنی پوری زندگی میں کوئی کھیل نہیں دیکھا ہے۔"

عصونا یہ وزارت سنبھالنے والی چوتھی خاتون ہیں اور ان سے پہلے بھی ایک خاتون للت بنت الشریف اس وزارت کی ذمہ دار تھیں اور انہوں نے آٹھ ماہ سے بھی کم دورانیے تک اس وزارت کو سنبھالا تھا۔

موریطانیہ کا کھیلوں کا شعبہ سابق وزرائے کھیل کے اس شعبے سے متعلق ناقص علم کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں