.

سام سنگ گیلکسی ایس 5 نے نمائش کے بعد دھوم مچا دی

نیا فون ہارٹ ریٹ مونیٹر سمیت متعدد نمایاں خصوصیات کا حامل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سام سنگ نے دُنیا بھر میں فروخت کے ریکارڈ قائم کرنے والی گیلکسی ایس سیریز کے پانچواں ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس میں کیا گیا جس کے بعد گذشتہ کئی ہفتوں نے جاری افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

کانگریس میں گیلکسی ایس 5 کے نمایاں خدوخال واضح کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ موبائل کے سامنے کے ڈیزائن میں تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بیک کور کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گیلکسی ایس 5 کی اہم خصوصیات میں آئی پی67 سرٹیفکیشن، فنگر پرنٹ سینسر اور دل کی دھڑکن جانچنے والا مانیٹر شامل ہیں۔

گیلکسی ایس 5 موبائل 5.1 انچ سُپر امولڈ سکرین، 1080 پی ریزولیشن، سنیپ ڈریگن 800 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم، 150 ایم بی پی ایس ایل ٹی ای جبکہ 16 میگا پکسل کیمرہ کی دیگر خصوصیات سے مزین ہے۔

افواہوں سے قطع نظر گیلکسی ایس 5 کا کیمرہ 1080 پی تک ہی ویڈیو بنا سکتا ہے جبکہ نئے چپ سیٹ اور کیمرہ سینسر کے بعد ویڈیو ریکارڈنگ 2160 پی کی توقع تھی ۔ گیلکسی ایس 5 اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہے۔