.

پانچ سالہ سعودی گلوکارہ کی بے پایاں مقبولیت

رند الشہیلی نے گذشتہ سال والدین کی سرپرستی میں فن کا آغاز کیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک کم سن گلوکارہ سوشل میڈیا کی بدولت خطے میں بہت مقبولیت حاصل کررہی ہے اور اس پر داد وتحسین کے ڈونگرے برسائے جارہے ہیں۔

اس ننھی گلوکارہ رند الشہیلی کی عمر پانچ سال سے کچھ اوپر اور چھے سال سے کم ہے لیکن اس چھوٹی عمر میں اس نے اپنی آواز کا جادو جگا کر اپنے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ پیدا کر لیا ہے۔

اس کے گانوں کی ویڈیو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر بڑی تیزی پھیلی ہے اور اب تک انسٹاگرام پر اس کے پیروکاروں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ٹویٹر پر اس کے پیروکاروں کی تعداد ڈھائی ہزار سے اوپر ہے اور فیس بُک پر بھی اسے پسند کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

اس کم سن گلوکارہ نے 2013ء میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے والدین کی سرپرستی میں موسیقی کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور وہ بہت جلد ''چائیلڈ اسٹار'' بن گئی۔شہیلی نے حال ہی میں ایک ریکارڈ لیبل کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں تاکہ وہ گانے اور اداکاری کے شعبے میں اپنے فن کو پروان چڑھا سکے۔