شامی اداکارہ جینی ایسپر ہالی وڈ میں ڈبل ایجنٹ بن گئی

معروف اداکار براڈ پٹ کے ساتھ روسی اور شامی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شامی اداکارہ جینی ایسپر ہالی وڈ کی نئی فلم میں معروف اداکار براڈ پٹ کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں اور وہ اس فلم میں ڈبل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

جینی ایسپر کے والد شامی اور والدہ یوکرینی ہیں۔ وہ امریکی فلم میں روسی، شامی ڈبل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں ایسپر کے کردار کا نام کاتیوشا ہے اور وہ امریکا میں جا کر اپنے آبائی ملک اور اس کے اتحادی کی سراغرساں ایجنٹ بن جاتی ہیں۔

ویسے وہ ایک گلوکارہ ہیں جو ایک کلاسی بار میں کام کرتی ہے۔ اس کی کہانی بہت گہری ہے اور پھر اس کو اچانک پتا چلتا ہے کہ وہ تو ایک جاسوسہ ہے اور شام اور روس کے لیے سراغرسانی کے مشن پر ہے۔

اپنے کام کے دوران کاتیوشا براڈ پٹ کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے جو اس کے کام کی جگہ پر ویٹر کے طور پر کام کر رہا ہوتا ہے۔ان کے آنکھیں چار ہوتے ہی وہ ایک ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں اور دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت (فلمی) پیدا ہوجاتی ہے۔

شامی اداکارہ کو اس کی جسمانی ساخت اور نقش ونگار کے پیش نظر اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ انگریزی، روسی اور عربی زبان روانی سے بول سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں